17 فروری، 2016، 1:25 PM

افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں 15 طالبان دہشت گرد ہلاک

افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں 15 طالبان دہشت گرد ہلاک

افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں وہابی دہشت اور کالعدم تنظیم لشکراسلام کے اہم کمانڈر قمبر سمیت 15دہشت گردہلاک ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں وہابی دہشت اور کالعدم  تنظیم لشکراسلام کے اہم کمانڈر قمبر سمیت 15دہشت گردہلاک ہوگئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق افغان صوبہ نازیاں میں امریکی ڈرون طیارے نے دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے پر میزائل حملہ کیا،حملے میں کالعدم لشکر اسلام کاکمانڈر ذاکر قمبر اور 14دیگرافرادمارے گئے۔ہلاک ہونے والا کمانڈر ذاکرقمبر لشکراسلام کے امیرمنگل باغ کا نائب اورخیبرایجنسی اور پشاور میں سکیورٹی فورسز پرحملوں میں ملوث تھا۔

افغان حکام نے ذاکر قمبرکی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔صوبہ ننگرہارکے پولیس چیف احمد شیرزاد اور افغان آرمی کے بریگیڈیئر جنرل نسیم سنگین نے بتایاکہ صوبے میں دہشت گردوںکے خلاف کارروائیاں تیزی کے ساتھ جاری ہیں اورگزشتہ روزمختلف کارروائیوں میں داعش کے 46  دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 20 زخمی بھی ہوئے۔

News ID 1861901

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha